ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ: سڑک حادثے میں 41 سالہ شخص کی موت

گلبرگہ: سڑک حادثے میں 41 سالہ شخص کی موت

Tue, 29 Oct 2024 19:00:28  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ، 29 /اکتوبر(ایس او نیوز /راست)  اطلاعات کے مطابق، 28 اکتوبر کو صبح 10 بجے یعقوب جی منیار ہارڈ ویر اینڈ پینٹس کے 45 سالہ ملازم، علاء الدین عرف اللہ پٹیل، جو ہڈگل ہاروتی گاؤں کے رہائشی تھے، ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سرسگی اینٹ بھٹی کے سامنے اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں سے گلبرگہ کی طرف ایک اسکوٹر پر سفر کر رہے تھے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، انہیں ایک چھوٹی ٹپر گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹپر گاڑی کے ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ علاء الدین پٹیل کی نماز جنازہ اور تدفین 28 اکتوبر کی رات کو انجام دی گئی۔ اس موقع پر جناب انجینئر عرفان علی منیار، مالک یعقوب جی منیار ہارڈ ویر اینڈ پینٹس، اور ان کے فرزندان عثمان علی منیار و ابراہیم منیار نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔


Share: